مری (نامہ نگار خصوصی ) مری کے مختلف علاقوں میں مبینہ طور پر سنی جانے والے دھماکوں کی آوازوں پر مری پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے تحقیقات کیلئے ٹیموں کی تشکیل کے بعد مری سے کوئی بھی شواہد نہیں ملے۔ ایسے میں جو زوردار آوازیں مری کی حدود میں سنی گئی تھیں جس کے بعد مقامی لوگوں میں تشویش پائی جا رہی تھی تاہم تحقیقات کے بعدمتعلقہ اداروں نے عوام کو مکمل طور پر پرسکون رہنے کو کہتے ہیں۔