طاہر صادق کا دورہِ تحصیل فتح جنگ ، ملک محبوب اعوان کی تعزیتی محفل میں پہنچ گئے 

 فتح جنگ(نامہ نگار)سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق کا دورہِ تحصیل فتح جنگ بھارتی ڈرون حملے میں شہید ہونے والے جبی گاں کے رہائشی ملک محبوب اعوان کی تعزیتی محفل میں پہنچ لواحقینوں سے اظہار تعزیت اور مرحوم کی بخشش کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر سردار زاہد خان اکھوڑی اور چوہدری مغل آف جبی بھی موجود تھے قبل ازیں انہوں نے فتح جنگ شہر میں معروف سماجی شخصیات حاجی محمد صفدر حسرت ،ڈاکٹر غلام یاسین اطہر اور محمد سلیم احمد سلیمی کی والدہ ماجدہ کی وفات پر اور پولیس سب انسپکٹر محمد الطاف کے جوانسال صاحبزادے کی وفات پر بھی ا ظہار تعزیت اور مرحومین کی بخشش کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع سابق چیئرمین بلدیہ فتح جنگ ملک عابد داد ،ملک نصرت خان ماجھیا ,سابق کونسلر حاجی محمد اعظم اور افتخار احمد چوہدری ڈائریکٹر رفاح کالج فتح جنگ سمیت دیگر بھی انکے ہمراہ تھے

ای پیپر دی نیشن