حضرو (نمائندہ نوائے وقت)حضرو میں مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر ملک انصار کی قیادت میں پا ک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی ریلی میں ہزاروں افر اد نے شرکت کی پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی ریلی کے ۔شرکانے ہاتھوں میں قومی پرچم اور پاک فوج کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے دوران وطن سے محبت اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ شرکا نے پاکستانی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ عوام نے پاکستان اور پاک فوج زند ہ باد کے نعرے بھی لگائے اس موقع پر ملک انصار میں کہا کہ پاک فوج ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سر حدوں کی محافظ ہے اس موقع پر مسلم لیگ ن ضلعی صدر سلیم شہزاد سنیئر نائب صدر افتخار ڈار سٹی صدر حاجی احسان خان صدیق اعوان علی اصغر نمبردار بدزمان چوہدری الیاس رحیم جان خان کے علاوہ بڑی تعداد کارکن موجود تھے۔