پنڈی گھیب(نامہ نگار)سابق صدر بار ایسوسی ایشن پنڈی گھیب ملک خرم شہزاد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مملکت خداداد پاکستان کی بقا افواج پاکستان کیساتھ منسلک ہے افواج کو مضبوط کرکے ہی پاکستان عددی برتری نہ ہونے کے باوجود دشمن کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے،بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے اور اس نے مساجد اور عام شہریوں کو نشانہ بنا کر ثابت کیا ہے کہ اسکا مقصد اسلام اور پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے مگر وہ یہ بات بھول چکا ہے کہ مسلمان دنیا کے کونے کونے میں موجود ہیں مگر ہندو شدت پسندانہ سوچ صرف ہندوستان میں موجود ہے اور جنگ کے بعد انڈیا کے خاتمے کی صورت میں دنیا میں ہندو نظریات کا نام لیوا تک نہیں ہو گا پاکستان ایک امن پسند ملک ہے مگر بھارت اپنی سیکیورٹی ناکامیوں کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتا ہے ہمارا پاک افواج سے مطالبہ ہے کہ بھارت کے کسی بھی جارحانہ قدم کا بھرپور جواب دیا جائے 24 کروڑ پاکستانی اپنے محافظوں کیساتھ کھڑے ہیں ہمیں بیرونی دشمنوں کیساتھ اندرونی غداروں پر نظر رکھنے کی اشد ضرورت ہے جو حالت جنگ میں بھی پاک افواج کے کردار اور انکی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حوالے سے عوام میں ابہام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔