لاہور (لیڈی رپورٹر ) صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر پنجاب سہیل شوکت بٹ نے قوم کو سیز فائر پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کو شاندار کامیابی پر زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاک فوج نے ایک بار پھر دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔ ملکی سلامتی کے لیے پاک فوج کے کردار کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سیز فائر فتحِ امن ہے، پوری قوم پاک فوج کی پشت پر ہے۔ دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔