پاک افواج کو عظیم فتح کی مبارکباد‘ پاکستان پر اٹھنے والا ہاتھ توڑ دینگے:خورشید احمد 

لاہور (نیوز رپورٹر)آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈیونینز کے زیراہتمام محنت کشوں کا اہم اجلاس بختیار لیبرہال لاہور میں ہواجس میں اعلان کیاگیا کہ ملک کے تمام محنت کش اپنے وطن عزیز کے دفاع کیلئے متحد اور پاک افواج کے ساتھ ہیں۔  سینئر قائدین نے کہا ہماری بہادری افواج نے بھارتی وزیراعظم نرنیدر مودی کی تمام سازشوں کو  ناکام بنا دیا اوربھار ت نے  شکست تسلیم کرلی ہے۔ ملک کے محنت کشوں نے بری،بحری اور فضائی فوج کو فتح پر مبارکبادپیش کی اور عہد کیا ہے کہ پاکستان کی جانب جو ہاتھ اٹھے گا توڑ دیا جائے گا۔ اجلاس سے خورشیداحمد جنرل سیکرٹری فیڈریشن ہذا  ،اکبر علی خان نیشنل بینک، اْسامہ طارق ، حسن منیر بھٹی ،نوشیر خان واپڈا،سید صلاح الدین ایوبی پی ڈبلیو دی، جاوید اقبال خان گڈز ٹرانسپورٹ، ارشد گجر ایریگیشن فیڈریشن، شفقت جاوید، حاجی محمد یونس، مظفر متین، زاہد ہ اختر، رضوان منیر ودیگر نمائندگان نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن