وطن عزیز پر بیٹے قربان کرنے والی مائوں کو خراج تحسین پیش کیا جانا چاہیے:لبنیٰ مشتاق

لاہور(لیڈی رپورٹر )منہاج القرآن ویمن لیگ کی سینئر رہنما لبنیٰ مشتاق نے کہا ہے کہ مائوں کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں اْن عظیم مائوں کو خاص طور پر خراجِ عقیدت پیش کرنا چاہئے جنہوں نے وطنِ عزیز کی حفاظت کیلئے اپنے بیٹے قربان کر دیئے۔انہوں نے کہا کہ آج اس عہد کا دن ہے کہ ہم شہیدوں کی مائوں کے آنسو پونچھیں، ان کے حوصلے کو سلام کریں۔نبی اکرمؐ نے ماں کے حق کو تین گنا زیادہ اہمیت دے کر دنیا کو درس دیا کہ ماں کا درجہ بے مثال ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ تمام مائوں کو سلام محبت پیش کرتی ہے۔لبنیٰ مشتاق نے کہا ماں کی محبت، قربانی اور بے لوث خدمت کو ایک دن تک محدود نہیں کیا جانا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن