ہائیکورٹ: سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کیخلاف درخواستوں کی سماعت 3 رکنی بنچ 15 مئی کو کریگا 

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر،چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 15 مئی کوسماعت کرے گا۔ بنچ میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل ہیں۔عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان کو معاونت کیلئے طلب کررکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن