راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)دربارِ عالیہ عید گاہ شریف میں حضور نبی کریمؐ کے ارفع و اعلیٰ میلاد پاک کے سلسلہ میں ماہانہ محفلِ بارہویں شریف کے موقع پردفا ع پاکستان کا نفر نس کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت سجادہ نشین و عالمِ اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمد نقیب الرحمن نے کی جبکہ گو رنر سند ھ محمد کامران ٹیسوری اور وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اس کانفرنس میں خصوصی طور پر شر یک ہو ئے۔کانفرنس سے اپنے خصوصی خطاب میں پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہاکہ الحمد اللہ اسلامی جمہوریہ پاکستان رب رحمن کی عظیم نعمت ہے۔ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قا ئم ہونے والے پاکستان سے ہماری محبت کبھی کم نہیں ہوسکتی اور وطن کی محبت انبیاء کی سنت اور نیک فطرت انسانوں کا شعار ہے۔ ہم عظیم پاکستانی فوج اور سپہ سالار جنرل حافظ سید عاصم منیر کو فتح حاصل ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ عید گاہ شریف سے ہمیشہ پاکستان اور افواج پاکستان کی محبت کی جانب بلایا گیا س عظیم الشان محفلِ بارہویں شریف میں کثیر تعدادمیں علمائے کرام، مشائخِ عظام، نعت خوانانِ عظام، وابستگانِ عید گاہ شریف، عوام الناس و خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ محفل کا اختتام درود و سلام کے بعد پیرمحمد نقیب الرحمن کی وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، ترقی، افواجِ پاکستان کی سر بلندی، اتحا دبین المسلمین اور کشمیر و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی ظلم و بربریت سے نجات اور آباد کاری کے لئے خصوصی دعا پر ہوا جس کے بعد وسیع و عریض لنگر کا بھی اہتمام تھا۔