واشنگٹن(اے پی پی)امریکی بحر الکاہل کے شمال مغربی ساحل کے قریب ماہی گیری کا جہاز الٹنے سے 1 شخص لاپتہ اور 3 کو بچا لیا گیا ہے ۔ امریکا کے کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ امریکی ریاست واشنگٹن کے گریز ہاربر کانٹی کے ویسٹ پورٹ کے قریب ماہی گیری کا جہاز الٹنے کے بعد ایک شخص لاپتہ ہو گیا۔یو ایس سی جی پیسیفک نارتھ ویسٹ نے بتایا کہ صبح کوسٹ گارڈ کے عملے نے 68 فٹ لمبے تجارتی ماہی گیری کے جہاز سے 3 افراد کو بچایا ہے۔