پاکستان نے ہمیشہ بھارت کی دھلائی کی :کامران ذوالفقار

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے رہنما وسابق ممبرمیونسپل کمیٹی چودھری کامران ذوالفقار ورک ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ بھارت کی طرف سے پاکستان کو ملیا میٹ کرنے کی دھمکیاں اس کاخواب ہے پاکستانی فورسز نے بھارت کو ناکو چنے چبوا کر اس کو خطہ کا چودھری بننے کاخواب چکنا چور کرکے اللہ کی مدد اور پاکستانی قوم کی سپورٹ سے اپنی برتری ثابت کردی ہے بھارت اگر غیرت مند ریاست ہے تو دوبارہ کبھی بھی پاکستان کیساتھ چھیڑ خوانی نہ کرے پاکستان نے ہمیشہ بھارت کی دھلائی کی ہے اور اب بھی پاکستان کی طرف سے صرف ایک دن کے جواب نے ان کے دعوئوں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے اورانکی ٹیکنالوجی بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے چودھری عرفان گوگا ورک کی رہائشگاہ پر گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر چودھری خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ، چودھری رمیض ورک ایڈووکیٹ سمیت دیگربھی موجودتھے۔

ای پیپر دی نیشن