لاپتہ  ہونیوالے بچہ والدین کے حوالے 

 قصور(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) ایس ایچ او اے ڈویژن غازی ضیاء اللہ نے لاپتہ ہونیوالے بچے کو والدین کے حوالے کر دیا۔ 8 مئی کو ڈنگی پورہ کے رہائشی جاوید کا 13 سالہ بیٹا زین لاپتہ ہو گیا تھا۔ پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر کے بچے کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس کی انتھک محنت کے بعد زین کو باحفاظت برآمد کر کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن