شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق ممبرمیونسپل کمیٹی حاجی ملک محمدیوسف نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں منفی پراپیگنڈا بند کریں یہ آگے بڑھنے کا وقت ہے ملک میں سیاسی استحکام ہی سے معاشی استحکام آئیگا جبکہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کا کردار کلیدی ہے موجودہ حالات میں سیاسی جماعتوں کواپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک کیلئے غیر معمولی فیصلے کرنا ہوں گے لہذاٰ سیاسی تنازعات کو ہوا دینے کی بجائے عوامی مشکلات کے ازالہ پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے خالد روڈ پر معززین سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر ملک ندیم یوسف ڈالو، ملک عابدیوسف، ملک عمیص سمیت دیگربھی موجودتھے۔