وفاقی وزیر ریلوے نے کرونا ویکسینیشن سنٹر کا افتتاح کردیا

لاہور (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر گرین لائن ویٹننگ ہال میں ریلوے ملازمین کی کرونا ویکسینیشن کیلئے قائم سنٹر کا افتتاح کردیاہے ۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹوآفیسر نثاراحمد میمن اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور محمد ناصر خلیلی بھی موجود تھے۔ کرونا ویکسینیشن سنٹر کے افتتاح کے موقع پر  ویکسینیشن سنٹر کا دورہ کیا اور ملازمین کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ بعدازاں وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے کہا کہ میں نے ایک ماہ پہلے ویکسینیشن کرائی ہے ۔ ویکسینیشن کے ساتھ ماسک پہننابھی بہت ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پوری کمیٹی نے جس طرح انتظام کیاوہ قابل ستائش ہے۔ پاکستان اس مصیبت اور آزمائش سے باہر نکل آیاہے جس میں میڈیا کابھی بہت اہم کردار ہے۔ انہوں نے ویکسینیشن سنٹر میں مہیاکردہ سہولیات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور ان کے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کا یہاں ویکسینیشن سنٹر قائم کرنا انسانیت کی خدمت اور بچائو کے لیے بہت اہم قدم ہے۔

ای پیپر دی نیشن