مہنگائی کے بڑھتے بوجھ نے غریب عوام کی کمر توڑ دی :ریاض ڈوگر  

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) سیاسی و سماجی شخصیت و سابق ممبر میونسپل کمیٹی سردار محمد ریاض ڈوگر نے کہا ہے کہ کفایت شعاری اپنائے بغیر معاشی زبوں حالی کا خاتمہ ممکن نہیں جس کی ابتداء حکمرانوں کو خود سے کرنا ہو گی اور کفایت شعاری اپنا کر قوم کو و اضح پیغام دینا ہو گا کہ وہ قومی دولت پر عیش پرستی کے قائل نہیں اور عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کئے جانے پر یقین رکھتے ہیں ملک کو آج جن ابتر معاشی حالات کا سامنا ہے اس کی ایک بڑی وجہ قومی معیشت میں سود کا لین دین ہے اگرحکومت معیشت میں برکت چاہتی ہے تو سودی نظام سے فوری چھٹکارا حاصل کرکے اسلامی اصولوں پر معیشت استوار کرے، مہنگائی کے بڑھتے بوجھ نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے عام آدمی کی حالت زار انتہائی تشویشناک اورتکلیف دہ ہے شاہراہوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ شہریوں کامعیار زندگی بلندکرنابھی ناگزیر ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن