لاہور؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار) پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر سینکڑوں عمرہ زائرین کو سعودیہ جانے سے ائر پورٹ پر روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز سمیت نجی و غیر ملکی ایئرلائنز نے 228 مسافروں کو پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سعودی ایوی ایشن کی جانب سے 10 فروری سے سعودی عرب آنے والے تمام مسافروں کے پاس پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔ سعودی وزارت ہوا بازی نے مسافر کے سفر کرنے سے چار ہفتے قبل پولیو ویکسین لگوانے کا سرٹیفکیٹ لازم قرار دیا۔ نیز روانگی کے وقت ویکسی نیشن کے عمل کو 6 ماہ سے زیادہ عرضہ نہیں ہونا چاہئے۔