گوجرخان(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر قیادت پنجاب بھر کے کسانوں کیلئے دس ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم بلاسود فراہمی پروگرام کا آغاز ہوگیاایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے گوجرخان محکمہ لائیو سٹاک کے آفس میں کسانوں میں لائیو اسٹاک کارڈ تقسیم کئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضرظہورگورائیہ تحصیلدار راجہ عامر مسعودڈاکٹر محمد حسین محسن ڈپٹی ڈائریکٹر لائف اسٹاک تحصیل گوجرخان محترمہ ڈاکٹر نوید سحر زیدی ڈائریکٹر راولپنڈی ڈویژن ضمیر کیانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچرڈاکٹر عتیق چوہان ایڈیشنل ڈائریکٹر لائف اسٹاف ڈسٹرکٹ راولپنڈی بھی موجود تھے۔