کے پی آئیز، گوجرانوالہ کی پنجاب بھرمیں پہلی پوزیشن برقرار

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)وزیراعلی پنجاب گڈ گورننس انیشی ایٹیوز کے تحت ہفتہ وارکارکردگی میں بھی گوجرانوالہ کی پنجاب بھرمیں پہلی پوزیشن برقرار، ڈویژن گوجرانوالہ میں بھی پہلی پوزیشن برقرار، گورننس بہتری اقدامات اورعوامی فلاح و بہبود کے سلسلے کو اسی طرح جاری رکھا جائے گا، ڈپٹی کمشنر نوید احمد گذشتہ ہفتے (3 اپریل سے 9 اپریل) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے گورننس بہتری کے 32کے پی آئیز(بنیادی کارکارکردگی اعسشاریوں)میں گوجرانوالہ ضلع پنجاب بھر میں اول نمبر اور ڈویژن میں بھی پہلی پوزیشن پر رہا، ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ ہفتے کی کارکردگی کو سراہا، رواں ہفتہ کیلئے محکموں کو اسی جذبہ خدمت خلق سے محنتی جاری رکھنے کی تلقین کی،انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے گڈ گورننس انیشی ایٹیوز عوام کی فلاح کے اقدامات پر مشتمل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن