46 سینئر ٹریفک وارڈنزکی ٹریفک افسرگریڈ 17کے عہدے پر ترقی

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 46 سینئر ٹریفک وارڈنز کو ٹریفک افسران(گریڈ 17) کے عہدے پر ترقی دے دی پے۔ٹریفک افسران کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں لاہور کے20، راولپنڈی کے 16،فیصل آباد کے9 اور ملتان کا ایک سینئر ٹریفک وارڈن شامل ہے۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی صدارت میں پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔سینئر ٹریفک وارڈن سے ٹریفک آفیسر (ٹی او ایس) کے عہدے پر ترقی کیلئے 90 سے زائد افسران کے کیسز زیر غور آئے۔ 46 سینئر ٹریفک وارڈنز کو ٹریفک افسران(گریڈ 17) کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن