کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کی اہم سڑکوں کی بندش کے باعث مختلف شہروں میں اشیائے خورد و نوش، ادویات اور دیگر ضروری سامان کی قلت ہو گئی۔ رسد نہ ہونے کے باعث دستیاب سامان کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔ مستونگ میں لکپاس پر دو ہفتے سے کراچی کوئٹہ، چمن شاہراہ پر ٹریفک معطل ہے۔ کراچی براستہ بولان متبادل راستہ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔