لاہور (لیڈی رپورٹر) نیشنل بک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ممتاز دانشور، ادیب اور سینئر صحافی سرور منیر راؤ (تمغہ امتیاز) کی نئی تصنیف’’مدینہ منورہ تاریخ کے آئینہ میں‘‘ شائع ہوکر منظر عام پر آ چکی ہے۔ یہ کتاب مستند تاریخی حوالوں، نایاب معلومات اور رنگین نقشہ جات سے مزین 496 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں مدینہ منورہ کی تاریخ کو تحقیقی، تجزیاتی اور دینی تناظر میں انتہائی سادہ اسلوب سے تحریر کیا گیا ہے۔