راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 5افراد گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ،ناجائز اسلحہ رکھنے والے05افراد کو گرفتار کرلیاگیا، زیر حراست افراد سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویڑنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔