اسلا م آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آبادٹریفک پولیس نے ٹریفک اشاروںکی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسلام آبادٹریفک پولیس ٹریفک کنجیشن یونٹ کے علاوہ خصوصی دستے بھی وفاقی دارالحکومت کی شاہراؤں اور اہم مقامات پر تعینات کر دئیے گئے ہیں، چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر)سید ذیشان حیدر نے تمام زونل افسران کو ہدایات جاری کی کہ وہ ٹریفک اشاروں کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائیں،ایسے عناصرسے ہرگز کوئی رعایت نہ برتی جائے جو اپنے اور دوسروں کے لیے حادثات کا سبب بنتے ہیں ، شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک اشاروںاور دیگر قوانین کا احترام کریں کیونکہ یہ آپ کی حفاظت کے ضامن ہیں۔