ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ٹھٹھہ خلیل تحصیل ٹیکسلاکی معروف کارو باری،سماجی شخصیت حا جی ملک محمدسلیم اعوان او رمعروف کاروباری شخصیت حاجی ملک آ سرمحمودآف پنڈگوندل نے الگ الگ بیانات میں پا کستانی فوج اوربالخصوص پاک فضایہ کے تجربہ کا راور بہادرفرض شناس آفیسروںکی شانداراور کا میاب حکمت عملی پرخوشی ومسرت کااظہارکرتے ہوئے پا ک فوج سے مکمل اظہاریکجہتی کیاہے،حاجی ملک سلیم اعوان نے کہاکہ پاکستان آرمی کی ہمیشہ سے شا ندار اورکامیاب تاریخ چلی آرہی ہے،مکروہ اوربزدل د شمن نے ہم پرجنگ مسلط کرنے کی پہل کی ہے،ہم پاکستان آرمی کی قیادت میںاللہ کے فضل سے بھا ر تی حکمرانوںاوربزدل فوج کاتکبروغرورخاک میںملا کررکھ دینگے،پاک فوج نے رات کے اندھیرے میںبزدلانہ حملہ کی کوشش کرنے والے دشمن کے گروہ کوجوفوری اورکارگرجواب دیاہے،اس کے نتیجہ میں مکروہ دشمن فوری طور پر سفیدجھنڈے لہرا نے پرمجبو رہوگیا،تاہم چھپ چھپاکرمکارانہ چالوںکے ذر یعے ہند وبنیا،پاکستان کے اندر ا پنی مذموم حرکتو ں سے او رجنگی ماحول کھڑاکرنے سے بازنہیںآرہا،اس لیئے ہم پاکستان آرمی کے سپہ سالار،جنرل عا صم منیرکوان کی بہادری پرخراج تحسین پیش کر تے ہوئے ان سے گز ارش کرتے ہیں،کہ ہند وبنیامکاردشمن،جب تک سخت مرمت نہ کی جائے،اپنی گھٹیاحرکتوںسے بازنہیںآسکتا،اللہ تعالیٰ کانام لے کرہماری بہا در فو ج بزدل دشمن کے جنگی جنون کوخاک میںملانے کیلئے پوری طاقت کے ساتھ بھارت پرٹوٹ پڑ ے، ہما ری جان مال،ہماری اولاداوربچے سب کچھ وطن پرقر بان ہے،ہم پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،اورکسی قیمت پربھی بھارتی جارحیت کوتسلیم کر نے کے حق میںنہیں،ہماری فوج پاکستان کی مجاہد فو ج ہے،اورمسلمان کبھی موت سے نہیںڈر تا،بلکہ حا لت جنگ میںرہتے ہوئے شہادت کے رتبے کوا پنے لیئے فخراوراعزازسمجھتاہے،ہم دفاع و طن کیلئے ہرقربانی دینے کوتیارہیں،اورفوج کی جرائت اوربہا در ی کوسلام پیش کرتے ہیں۔