بھارتی حکومت سیاسی مفادات کیلئے دروغ پر مبنی حرکتیں کر رہی: عارف سندھیلہ 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن پنجاب اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت  سیاسی مفادات کیلئے  دروغ پر مبنی حرکتیں کررہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان نے کوئی حملہ نہیں کیا۔ پاک فوج جب بھی نشانہ بنائے گی اس کا ہدف بھارتی فوج ہوگی۔ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت اور عوام شہریوں پر جارحیت کی قائل نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ آئے روز بھارت کی طرف سے پاکستان مخالف پراپیگنڈا شروع ہوجاتا ہے جس سے بھارتی قوم  بیوقوف بن سکتی ہے مگر بین الاقوامی برادری اس عمل پر ہمیشہ ہنستی آرہی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن