لاہور (خصوصی نامہ نگار) بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے چھوٹے بھائی انجینئر محمد طارق فرید قادری انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ آج 10 مئی کو آبائی شہر جھنگ میں ادا کی جائے گی۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سمیت تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی و ضلعی رہنما اور کارکنان نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔ مرحوم کی نماز جنازہ نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس قادری پڑھائیں گے۔ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنمائوں، نائب ناظمین اعلیٰ سمیت دیگر عہدیداران نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔