رانا فرحان اسلم
ranafarhan.reporter@gmail.com
موجودہ پاک بھارت کشیدگی میں بھارتی ہٹ دھرمی اسکے اپنے گلے پڑچکی ہے فالس فلیگ آپریشن کے بعدرات کی تاریکی میں پاکستان پر حملے کے بعد پاکستانی شاہینوں کیجانب سے درگت بنوانے پر بھارتی میڈیا بھی مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے رہا ہے مودی سرکار نے ہزیمت اور بے عزتی سے بچنے کیلئے متعدد میڈیا ٹی وی چینلز اور پلیٹ فارمز کو بلاک کردیا گیا ہے دوسری جانب بھارتی میڈیا پر پاکستان سے متعلق جھوٹ اور بے بنیاد خبریں چلائی جا رہی ہیں جنکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے پاکستان نے موجودہ حالات میں انتہائی سنجیدگی اور ذمہ دارانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے اوراپنی خودمختاری اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہے پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے کیلئے عالمی رہنماؤں کیجانب سے بھی کوششیں شروع کردی گئی ہیں ایرانی وزیر خارجہ کے بعد سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے ہیں اس سے قبل وہ ایرانی ہم منصب کے ہمراہ بھارت گئے ہوئے تھے اور دونوں رہنماؤں نے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کی ہے امریکہ برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک کی قیادت بھی دونوں ممالک کے مابین جنگ بندی کیلئے میدان میںآ چکی ہے امریکہ نے بھارت کیجانب سے پاکستان پر حملے کوافسوسناک قراردیا ہے اور اس حقیقت کو تسلیم کیاہے کہ بھارت نے پہلے حملہ کیا جسکے بعد پاکستان نے جوابی کاروائی کی ہے بھارتی میڈیا کو بوکھلاہٹ بھی دیدنی ہے حقائق کو مسخ کرنے کیلئے جھوٹے الزامات کا سہارا لیا جا رہا ہے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی ہے ۔ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی کو جدید فضائی ہتھیاروں پائلٹس کی مہارت اور لڑاکا طیاروں کی کارکردگی کو جانچنے کا ایک بہترین موقع قرار دیا جارہا ہے۔ چینی ساختہ پاکستانی لڑاکا طیاروں اور فرانسیسی ساختہ بھارتی رافیل طیاروں کے درمیان ہونے والی اس فضائی جھڑپ کا دنیا بھر کی افواج کیلئے یہ تجزیتی موضوع رہے گا، تاکہ مستقبل کی جنگوں میں برتری حاصل کرنے کے لیے قیمتی معلومات حاصل کی جا سکیں ۔پاکستان اور بھارت کی فضائیہ کے درمیان 6اور 7مئی کی شب ہونے والی جھڑپ حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل ترین لڑائی ہے اس فضائی جھڑپ میں چین کے تیار کردہ پاکستانی طیارے جے 10اور فرانسیسی ساختہ بھارتی رافیل لڑاکا طیارے آمنے سامنے آئے سینئر پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس لڑائی میں دونوں طرف کے تقریبا125طیارے شریک تھے دونوں ملکوں کے جنگی طیارے اپنی فضائی حدود سے باہر نہیں نکلے اس لڑائی کے دوران کچھ موقعوں پر 160کلومیٹر کے فاصلے سے بھی ایک دوسرے پر میزائل داغے گئے ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 5بھارتی طیاروں کو مار گرایا جن میں 3فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے شامل تھے2امریکی حکام نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ بدھ کو پاکستانی فضائیہ کے ایک چینی ساختہ جنگی طیارے نے کم از کم 2 بھارتی فوجی طیاروں کو مار گرایابرطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان اور بھارت کی فضائیہ کی یہ جھڑپ دنیا بھر کی افواج کی گہری توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ جھڑپ آئندہ جنگوں کے لیے حکمت عملی اور جنگی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے کے لیے ایک بہترین عملی مواد ہے۔
امریکی عہدیداروں نے برطانوی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے چینی ساختہ جے 10طیارے نے بدھ کو 2بھارتی طیارے مار گرائے امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ جے 10طیارے سے بھارتی لڑاکا طیاروں پر فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے عہدیدار کے مطابق چینی ساختہ جے 10طیارے سے داغے گئے میزائلوں سے 2طیارے مار گرائے گئے ایک اور عہدیدار نے کہا کہ مار گرائے جانے والے بھارتی طیاروں میں کم از کم ایک فرانسیسی ساختہ رافیل طیارہ تھاعہدیدار کے مطابق بھارت کے خلاف کارروائی میں امریکی ساختہ ایف 16طیارے استعمال نہیں کیے گئے۔
دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم جواب دیں گے تو دنیا خود سن لے گی انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور گولہ باری جاری ہے۔ بھارتی افواج جان بوجھ کر پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں جن بھارتی پوسٹوں سے شہریوں پر فائرنگ ہو رہی ہے صرف ان ہی کو جوابی کارروائی کا نشانہ بنا رہے ہیں بھارتی دعوی ہے کہ انہوں نے پاکستانی طیارے گرائے، تو پھر اس کا ملبہ کہاں ہے؟ اگر ان کے پاس ہمارے پائلٹ ہیں، تو وہ کہاں ان کے مطابق بھارت نے بین الاقوامی میڈیا کو خاموش کردیا ہے، اب بھارتی میڈیا ہر گھنٹے فرضی کہانیاں بنا رہا ہے، جو مضحکہ خیز بن چکی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہم جب جواب دیں گے تو دنیا خود سن لے گی، ہمیں بھارتی میڈیا کی ضرورت نہیں، بھارت دہشتگردی کے واقعات کو بہانہ بنا کر سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کے بعد غیر جانبدار، شفاف تحقیقات کی پیشکش کی تھی لیکن بھارت نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کروانے سے انکار کیاانہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں 6 مختلف مقامات جن میں عبادت گاہیں بھی شامل ہیں، پر حملے کیے۔ بھارت نے بغیر ثبوت عورتوں، بچوں اور بزرگوں کو نشانہ بنایا پاکستان نے بھارتی الزامات کی سختی سے تردید کی ہے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے یہ بھی کہا کہ بھارتی دعوے کے ثبوت نہیں دیکھے ایسا کوئی ثبوت موجود ہی نہیں بھارت کو جج جیوری اور سزا دینے والا بننے کی اجازت نہیں دی جاسکتی بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کی جانب سے کراچی پر بھارتی حملے کی ویڈیو کے طور پر شیئر کی جانے والی ویڈیو جعلی ہے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں روڈ پر کھڑی گاڑیوں کے قریب آگ جلتی دکھائی دیتی ہے جب کہ روڈ بھی کشادہ اور صاف نظر آتے ہیں ویڈیو میں لوگ نظر نہیں آتے بلکہ گاڑیاں، عمارتیں اور روڈ نظر آتا ہے جب کہ ہر طرف آگ کو جلتے دیکھا جا سکتا ہے ویڈیو سے متعلق بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین نے دعوی کیا کہ مذکورہ ویڈیو بھارت کے کراچی پر حملے کی ہے، جس میں کافی نقصان ہوابھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو شیئر کرکے پس پردہ آواز میں اردو زبان میں ہدایت نامہ بھی چلایا گیا، جس میں ایک شخص اسپیکر پر عوام کو ہدایت کرتا سنائی دیتا ہے کہ وہ فلاں راستے سے محفوظ مقام کی جانب نکل جائیںتاہم بھارتی میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی، ویڈیو جعلی ہے، جسے پاکستان کی ویڈیو چلا کر شیئر کیا گیا۔