بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے اپنی تباہی کو دعوت دی:عبد الغفار روپڑی  

لاہور (خصوصی نامہ نگار) بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے اپنی تباہی کو دعوت دی ہے۔ ہم جہاد کرنیوالے ہیں کفر کا مقابلہ کرتے رہیں گے مودی انسانیت کا کھلا دشمن ہے۔ یہ بات جماعت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا بھارت نے رات کے اندھیرے پاکستان پر حملہ کرکے اپنی تباہی کو دعوت دی ہے پوری جذبہ جہاد سے سرشار ہے ہم پاک فوج کے ساتھ مل کر ہندو بنئے کا مقابلہ کریں گے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس اس مودی کی فوج کوشکست فاش دینگے اور اس ظالم سے اپنے شہداء بدلہ لے کر رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن