فیروز والہ: ٹریفک حادثات‘2افراد ہلاک ‘8زخمی 

فیروزوالہ(نامہ نگار)لاہور روڈ ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتارمزدا اورٹرک ٹکرا گئے، ایک شخص شہباز عمران موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد راشد اور اکبر شدیدزخمی ہوگئے۔ مرادے کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کار سے ٹکراگئی ‘ 20 سالہ ارسلان مجید سکنہ ضلع پاکپتن موقع پر جاں بحق اور احمدعنایت شدید زخمی ہو گیا ۔ تیز رفتاری کے باعث رکشہ الٹنے سے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن