کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری دن زبردست تیزی کے باعث 100 انڈیکس میں3647پوائنٹس کے اضافے سے 107,174 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ کے سرمائے میں 367 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 68.02 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان سٹاک ایکسچینج اگرچہ کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا تاہم تھوڑی دیر کے بعد انڈیکس تنزلی کا شکار ہوا اور 102,420 پوائنٹس تک گر گیا تاہم کاروبار کے پہلے سیشن کے اختتام سے قبل اور دوسرے سیشن میں بھی مارکیٹ میں ریکوری دیکھی گئی‘ 100 انڈیکس 107,164پوائنٹس ہو گیا۔