متعدد تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز‘چوکیوں کے انچارج تعینا ت

 لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورفیصل کامران نے پروموشن کورس پرروانہ کئے گئے افسران کی جگہ نئے ایس ایچ او زاورانچارج چوکی تعینات کر دیئے ہیں۔ سب انسپکٹر عدیل انجم کو تھانہ گلشن راوی سے ایس ایچ او تھانہ ہنجروال،سب انسپکٹر اسد بشیر کو تھانہ ہڈیارہ سے ایس ایچ او تھانہ گلشن راوی، انچارج چوکی کرول گجرپورہ سب انسپکٹر حافظ شجاع اللہ کو ایس ایچ او تھانہ ہڈیارہ،سب انسپکٹر فیصل ندیم کو تھانہ غازی آباد سے ایس ایچ او تھانہ غالب مارکیٹ، پولیس لائنز سے سب انسپکٹر افتخار عالم کو ایس ایچ او تھانہ غازی آباد،تھانہ غالب مارکیٹ سے سب انسپکٹر علی زیب دستگیر کو ایس ایچ او تھانہ مصری شاہ،انسپکٹر خالد محمود کو تھانہ شیراکوٹ سے ایس ایچ او تھانہ مزنگ، انسپکٹر رفیع اللہ خان کو تھانہ نواں کوٹ سے ایس ایچ او تھانہ شیراکوٹ،پولیس لائنز سے انسپکٹر فاروق اعظم کو ایس ایچ او تھانہ نواں کوٹ،انسپکٹر علی زوہیب مقبول کو ایس ایچ او تھانہ رنگ محل،انسپکٹر محمد رضا کو تھانہ ڈیفنس سی سے ایس ایچ او تھانہ چوہنگ، انچارج چوکی بیگم کوٹ شاہدرہ سب انسپکٹر سہیل لیاقت کو ایس ایچ او تھانہ ملت پارک،پولیس لائنز سے سب انسپکٹر کامران تصدق کو انچارج چوکی کرول گجرپورہ، تھانہ مصری شاہ سے سب انسپکٹر محمد رضوان کوانچارج چوکی بیگم کوٹ شاہدرہ،تھانہ ہیئر سے سب انسپکٹر شبیر احمد کو انچارج چوکی جناح ہسپتال،تھانہ رائیونڈ سٹی سے سب انسپکٹر غلام مصطفی کو انچارج چوکی ایل بلاک نواب ٹاؤن،تھانہ لٹن روڈ سے سب انسپکٹر قیصر ندیم کو انچارج چوکی پی سی ایچ ایس ستوکتلہ،تھانہ شمالی چھاؤنی سے سب انسپکٹر تحسین طاہر کو انچارج چوکی راجہ مارکیٹ گارڈن ٹاؤن تعینات کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن