گوجرانوالہ:لینڈ ریونیو ، ایف بی آرکی کارروائی، نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ پکڑ لئے

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک ایف بی آر گوجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیتی کے نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ پکڑ لئے،تفصیلات کے مطابق سپشل اسکواڈ نے  پنڈی بھٹیاں موٹر وے انٹر چینج پر ناکہ لگایا اور نان ڈیوٹی اینڈ ٹیکس پیڈ سگریٹ کی نقل حمل کو روکنے کے لئیے تلاش شروع کی،اسکواڈ نے متعلقہ جگہ پر ایک ہفتہ کے دوران مسلسل چار ٹرک جو غیر قانونی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ سے بھرے ہوے تھے ان کو روک کر چیک کیا توان میں سات سو پچپن کارٹن مختلف برانڈ کے سگریٹ پائے گئے،جن پر ٹیکس سٹیمپ سٹیکر نہیں لگے ہوئے تھے جن کی مالیت تقریبا’’ سات کروڑ  روپے بنتی ہے یہ تمام سگریٹ سکواڈ نے ضبط کرتے ہوئے اپنی تحویل میں لے لیے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق جاوید اور سنیئر آڈیٹر جاوید اقبال، رانا ندیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان سگریٹ پر تقریبا"چھ کروڑ  سے زائد فیڈرل ایکسائز اور سیلز ٹیکس بنتا ہے،جو ادا نہیں کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن