قلعہ دیدار سنگھ:تجاوزات کے خاتمہ سے ٹریفک جام کی شکایات کا دیرینہ مسئلہ حل 

قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی) پٹرولنگ پوسٹ چک اگوکے انچارج زبیر ملک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالم چوک میں ٹریفک کے دیرینہ مسائل کا مؤثر حل نکالا،پٹرولنگ پولیس کی انتھک محنت اور بھرپور حکمت عملی کے نتیجے میں نہ صرف عالم چوک سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا بلکہ رکشوں اور چاند گاڑیوں کی بے ہنگم پارکنگ کا مسئلہ بھی حل کر دیا گیا،اس مؤثر کارروائی کے باعث عالم چوک میں ٹریفک کی روانی بہتر ہو گئی ہے اور ٹریفک جام کی شکایات ختم ہو چکی ہیں، خاص طور پر اسکول کے اوقات میں پٹرولنگ پولیس کے اہلکار مسلسل گشت کرتے ہیں تاکہ طلباء  و طالبات اور والدین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو،عالم چوک کو ہر قسم کی تجاوزات سے پاک کر دیا گیا ہے جس سے نہ صرف شہریوں کو سکون ملا ہے بلکہ کاروباری طبقے نے بھی اس تبدیلی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن