اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ شبر زیدی کی بطور چیئرمین ٖفیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر )تقرری میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا پر جاری ایک بیان میں کیاان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بہترین صلاحیتوں کے حامل شخص کو چیئرمین ایف بی آر کے طور پر تعینات کر رہی ہے اور شبر زیدی کی تقرری کے حوالے سے کابینہ کے ارکان میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کی سلیکشن کمیٹی نے شبر زیدی کا اس عہدہ کے لئے انتخاب کیا جس کی وزیراعظم عمران خان کی طرف سے منظوری دی گئی۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ شبر زیدی کی تقرری کی مخالفت کرنے والے میرٹ کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شبر زیدی اس عہدہ کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں تھے تاہم ہمارے اصرار پر انہوں نے اعزازی بنیادوں پر ایف بی آر کے سربراہ کے طور پر کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔