ایک سال کے دوران سندھ میں عصمت دری کے209 واقعات 163 خواتین غیرت کے نام پرقتل

نواب شاہ(نامہ نگار)ہاری ویلفیئر ایسوسی ایشن نے خواتین کیخلاف ہونے والے جرائم اور واقعات پر مشتمل رپورٹ جاری کردی ہے جس کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے سندھ میں خاص طور پر دیہی اضلاع میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے 1632 واقعات رپورٹ ہوئے۔ قابل ذکر بات یہ ہے سانگھڑ160 اور خیرپور 147میں سب سے زیادہ تعداد ہے، اس کے بعد دادو116ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں سندھ کے دیہی اضلاع میں خواتین کے خلاف تشدد خاص طور پر غالب ہے۔کراچی میں بھی بڑی تعداد107  واقعات رپورٹ ہوئے، لیکن یہ ان دیہی علاقوں کے مقابلے میں کم ہے۔ دوسری طرف، کشمورمیں30، ٹھٹھہ میں33،اور ٹنڈو محمد خان اور31میں سب سے کم کیسز رپورٹ ہوئے، پھر بھی یہ تشویشناک ہیں۔ 1632 واقعات میں سے، عصمت دری کے نام پر 209،غیرت کے نام پر163 اور119 واقعات تشدد کی سب سے عام شکل تھے۔ خودکشی کے واقعات بھی تھے، لیکن ان میں سے زیادہ تر مشتبہ قتل تھے، اور موت کی اصل وجہ اکثر نامعلوم یا کم رپورٹ کی جاتی تھی۔

ای پیپر دی نیشن