فتح جنگ(نامہ نگار)ممتاز ماہر تعلیم سابق ڈی او سیکنڈری، محمد اکرم ضیا بہترین معلم تھے سیاسی و سماجی شخصیات تعلیم کے شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے وا لی شحضیت نے ان کو خراج تحیسن پیش کیا تفصیلا ت کے مطابق سابق ڈی او سکینڈری اٹک ممتاز ماہر تعلیم اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائرڈ ہوگئے انہوں نے سروس کے اختتامی ایام گورنمنٹ پائلٹ ہایئر سیکنڈری سکول اٹک میں خدمات سر انجام دیں اس سے پہلے انہوں نے بطور پرنسپل ہاہئر سکینڈری سکول نمبر 1 فتح جنگ میں بھی خدمات سر انجام دیں انہوں نے محکمہ تعلیم میں تین دہائیوں سے زائد عرصے تک مختلف تدریسی اور انتظامی عہدوں پر اپنی گراں قدر خد ما ت سر انجام دینے کے بعد 20 ویں اسکیل میں ریٹا ئر ہوگئے ڈی او سکینڈری اٹک کے عہدے پر رہتے ہو ئے انہوں نے بہترین انتظامی آفیسر کے طور پر کام کیا سکنڈری سکولوں کی بہتری کے لیے ان کے کئے گئے اقدامات یاد رکھئے جائیں گے انہوں نے میریٹ تر جیجی بنیادوں پر رکھا سیاسی و سماجی شخصیات اساتذہ اور آپ کے سابق طالب علموں نے محمد اکرم ضیا کی سروس مکمل ہونے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔