کہوٹہ(نامہ نگار)سرکاری سکولوں میں طلبا و طا لبا ت کے داخلہ کی ترغیب بارے شعور اور آگاہی مہم کے تحت گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ میں تقریب۔ جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ سے مین بازار تک واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تقریب اور واک میں مہما ن خصوصی سٹی صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کہوٹہ محمد عارف،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، پر نسپل ہائی سکول سید منیر شاہ، پرنسپل راجہ اشراک، راجہ تیمور اختر، سابق پرنسپل ناظم قمر، اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر ماجد ہاشمی، ڈاکٹر یاسر ریاض نے خطا ب کیا جبکہ تحصیل بھر سے اساتذہ،سپر وائزر نے شرکت کی۔ مقررین نے سرکاری سکولو ں میں بچوں کے داخلے کے حوالے سے آگاہی دی۔ اور کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کیئے جا رہے ہیں۔ آج کے بچے مستقبل کے معمار ہیں۔ تقریب کے اختتام پر گور نمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ سے براستہ نیشنل بینک کہو ٹہ تا میلاد چوک تک اساتذہ طلبا اور معززین علاقہ نے ریلی بھی نکالی۔ تقریب و ریلی میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی نمائندگی ممتاز سیاسی و سماجی رہنما صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر عارف قریشی نے کی۔ جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد عارف نے تقریب کے آخرمیں ریلی کی قیا دت کی۔ اور اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے بچوں کے سرکاری سکولو ں میں داخلے پر زور دیا اور کہا کہ سرکاری سکولوں میں بغیر داخلہ فیس، مفت کتابیں اور یونییفارم مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے ہونہار اور پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کے لیئے لیپ ٹاپ کی فراہمی ایک انقلابی اقدام ہے۔