معروف امریکی نژاد روسی مکسڈ مارشل آرٹسٹ فائٹر جیف مونسن نے اسلام قبول کر لیا

معروف امریکی نژاد روسی مکسڈ مارشل آرٹسٹ فائٹر جیف مونسن نے اسلام قبول کر لیا۔انہوں نے 2018ء میں امریکی شہریت چھوڑ کر روس کی شہریت اختیار کر لی تھی.جیف مونسن نے گزشتہ ماہ اسلام قبول کیا لیکن اس کا اعلان باضابطہ طور پر اب کیا گیا ہے۔گزشتہ ماہ انہوں نے ماسکو میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیا. اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں خوشی کے آنسوؤں کے ساتھ انہیں ایمان کی دولت سے مالامال ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔جیف مونسن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں مسلمان ظلم و جبر کا نشانہ بن رہے ہیں خاص طور پر غیر مسلم ممالک میں،یہ دیکھتے ہوئے مسلم امہ کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

دوریزیدیت کو ہمیشہ زوال ہے

سانحہ کربلا حق اور فرعونیت کے درمیان ااس کشمکش کا نام ہے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بالآخر فتح حق کی ہوتی ہے امام حسین کا نام ...