کچہ : ڈاکو بے لگام ، انڈس ہائی وے سے مزید 2 افراد اغوا، بازیابی کیلئے آپریشن 


لاہور‘ کراچی (نامہ نگار + نیٹ نیوز) پنجاب پولیس رحیم یار خان کی ہنی ٹریپ، اغوا برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں ملوث پیشہ ور اور کچہ کریمینلز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اب تک 6 خطرناک ڈاکو ہلاک، 1 زخمی، 28 گرفتار ہوئے۔ 5 کریمنلز پولیس کے سامنے سرنڈر کر چکے ہیں۔ پولیس کچہ میں کیمپس قائم رکھتے ہوئے خفیہ ناکہ بندی کے ذریعے کریمینلز کی نقل و حرکت کو مسدود رکھے ہوئے ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ رحیم یار خان کے کچہ میں اغوا کاروں کی کوئی بھی محفوظ پناگاہ موجود نہ ہے جبکہ ہنی ٹریپ کے ذریعے سندھ کے کچہ میں جانے والے شہریوں کو اغوا سے بچانے کے لئے بھی مختلف اقدامات جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ اب تک سینکڑوں شہریوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے سندھ کے کچہ میں اغوا ہونے سے بچایا جا چکا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ لڑکیوں کی دلفریب آواز، کسی لالچ کے جھانسہ میں آکر سندھ کی کچہ کی طرف ہرگز نہ جائیں۔ ایسی کال کی فوری پولیس کو اطلاع دیں۔ پنجاب اور سندھ پولیس بڑے آپریشن کے باوجود کچے کے ڈاکو¶ں کو لگام نہ دے سکی۔ ڈاکو مزید 2 افراد کو راجن پور میں انڈس ہائی وے سے اغواءکر کے لے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو اندرون کچے کے علاقے سے اغواءکیا گیا۔ کشمور میں اغواءکئے جانے والے ایس ایچ او سمیت 3 اہلکاروں کو بھی بازیاب نہ کروایا جا سکا۔ اہلکاروں کو چھڑانے کے لئے آپریشن جاری ہے۔ اس دوران ڈاکوﺅں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق ڈاکو¶ں کے تیغانی گینگ نے اہلکاروں کو اغواءکیا ہے۔
کچہ آپریشن
 

ای پیپر دی نیشن