اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینیئر وکیل لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔جسٹس محسن اخترکیانی نے لطیف کھوسہ کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت کی۔ سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ نام ای سی ایل میں ہے اور ایک مقدمہ درج ہے۔