مظفر گڑھ (نامہ نگار ) مظفرگڑھ نوجوان اتحاد گروپ کے چیئر مین عثمان فاروق خان بلوچ نے کہا ہے کہ مظفرگڑھ کے عوام سے ووٹ لیکر اسمبلیوں میں جانے والے سابقہ اور موجودہ ارکان اسمبلی نے اپنے ووٹران سے وعدہ وفائی نہیں کی جبکہ الیکشن میں حصہ لینے والے نا کام امیدواران نے بھی عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی اور سب اپنے اپنے مفادات کی سیاست کر رہے ہیں۔ شہریوں کے مسائل اور مشکلات میں دن بدن مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ان خیالات کااظہارمظفرگڑھ نوجوان اتحاد گروپ کے چیئر مین عثمان فاروق خان بلوچ نے سیکریٹری جنرل خلیل میواتی اور دوسرے عہدیداران کے ہمراہ مظفرگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔