مرکزی مسلم لیگ ملک میں کردار کشی ، نفرت کی سیاست کا خاتمہ کرے گی:عادل خلیق  

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے زیر اہتمام سوشل میڈیا سمٹ کا انعقاد کیا گیا۔ لاہور بھر سے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ، انفلونسرز اور مرکزی مسلم لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم نے شرکت کی۔ مرکزی مسلم لیگ لاہور کے صدر انجینئر عادل خلیق، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پنجاب محمد عبداللہ وقار احمد سمیت دیگر عہدیداران نے شرکاء سے اظہار خیال کیا۔ انجینئر عادل خلیق نے کہا ہمیں سوشل میڈیا پر گالی کی بجائے اچھے اور مثبت دلائل سے جواب دینا ہوگا۔ مرکزی مسلم لیگ ملک میں کردار کشی اور نفرت کی سیاست کا خاتمہ کرے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن