ایچ نائن بازار میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف ٹریفک آفیسر سید ذیشان حیدر کی زیر نگرانی ایچ نائن بازار میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن کے دوران تمام غیرقانونی پارک گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کو ہٹا دیا گیا سی ٹی او نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو سخت کارروائی کی ہدایت کی سی ٹی او نے کہا کہ شہری بازار میں مختص پارکنگ میں ہی گاڑیاں، موٹرسائیکل پارک کریں بازاروں اور مارکیٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی شہریوں نے ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے سی ٹی او کے اقدامات کو سراہا ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے لیے مزید اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن