لاہور(نامہ نگار)ایدھی فاؤنڈیشن لاہور نے رواں سال 2024 کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں سے ملنے والی لاوارث نعشوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔ایدھی ترجمان کے مطابق شہر لاہور سے رواں سال میں اب تک 597 لاوارث نعشیں برآمد ہوئیں۔ جن میں سے ایدھی فاؤنڈیشن نے 547 نامعلوم میتوں کی شناخت نہ ہونے پر تدفین کی جبکہ 52 نامعلوم افراد کی نعشیں ابھی بھی تدفین کی منتظر ہیں۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے شناخت پروگرام بائیو میٹرک کے تحت شہر سے ملنے والی نامعلوم نعشوں میں سے 350 افراد کی نعشیں شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں۔