استنبول: ترکیہ نے دو ممتاز صحافیوں کو حراست میں لے لیا گیا

خبر رساں ادارے کے مطابق ترک پولیس نے مبینہ دھمکیوں اور بلیک میلنگ کی تحقیقات کے لیے استنبول میں جمعرات کو علی الصبح چھاپے مارے جن میں حزبِ اختلاف کے دو ممتاز صحافیوں کو حراست میں لے لیا۔تیمور سوئیکان اور مرات ایگریل دونوں اپنی تحقیقاتی رپورٹنگ اور حکومتی پالیسیوں اور اداروں کے خلاف تنقیدی مؤقف کے لیے معروف ہیں۔یہ دونوں افراد صدر طیب ایردوآن کی حکومت پر تنقید کرنے والے ایک نیوز چینل ہاک ٹی وی کے لیے کام کرتے ہیں۔عدالتی دستاویز کے مطابق استنبول کی چوتھی فوجداری عدالت نے مذکورہ صحافیوں کی رہائش گاہوں کی تلاشی اور ضبطی کے وارنٹ کی منظوری دی جس کے تحت کمپیوٹرز، ہارڈ ڈرائیوز اور موبائل فونز سمیت ڈیجیٹل آلات کی ضبطی اور جانچ کی اجازت تھی۔یہ فیصلہ استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کی درخواست پر جاری کیا گیا جس کے لیے تعزیرات کی شقوں کے تحت "خطرے" اور "بلیک میل" سے متعلق تحقیقات کا حوالہ دیا گیا۔مافیا اور ریاستی اداروں کے درمیان مبینہ تعلقات پر متعدد کتابوں کے مصنفین سوئیکان اور ایگریل کو ماضی میں ان کی رپورٹنگ پر قانونی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ای پیپر دی نیشن