ڈسکہ: بیٹی نے باپ سے ملکر آشنااور اس کا دوست قتل کرڈالا

ڈسکہ (نامہ نگار/نمائندہ خصوصی) بیٹی نے باپ کے ساتھ ملکر اپنے عاشق سمیت دو افراد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ڈسکہ کے مرزا مزمل نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ اپنے بیٹے مرزا طلحہ اور اجمل بیگ کے ہمراہ لاری اڈا میں موجود تھے، اس کے بیٹے کو کال موصول ہوئی تو اس کا بیٹا رکشہ ڈرائیور عاصم کو لیکر مندرانوالہ صباء تصدق چیمہ کے گھر چلا گیا جہاں پر لڑکی کا والد الیاس پہلے سے ہی موجود تھا۔ اس نے اس کے بیٹے مرزا طلحہ اور رکشہ ڈرائیور عاصم پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں اس کا بیٹا اور رکشہ ڈرائیور موقع ہی گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ مقتول مرزا طلحہ کے خاتون صبا کے ساتھ تعلقات تھے، اس نے دھوکہ دہی سے اپنے گھر بلوا کر اس کو قتل کروا دیا۔ پولیس نے مقتول کے والد کو مدعی بنا کر دونوں باپ اور بیٹی کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن