اکبری منڈی کے 67 تاجروں کو چلغوزوں کی 4 ارب کی کسٹم ڈیوٹی  20 فیصد جرمانہ کیساتھ جمع کرانیکا حکم

لاہور(خبرنگار)کسٹمز اپیلٹ ٹربیونل کے جج حافظ انصار الحق نے اکبری منڈی کے 67 تاجروں کو چلغوزوں کی 4  ارب کی کسٹم ڈیوٹی 20 فیصد جرمانہ کیساتھ جمع کرانیکا حکم دیتے ہوئے اپیل خارج کردی، سمگل شدہ چلغوزے لوکل ظاہر کرکے زین کولڈ سٹوریج کے گودام میں رکھے گئے تھے، کسٹمز حکام نے کولڈ سٹوریج سے چلغوزے برآمد کئے، کسٹم ڈیوٹی 3 ارب 26 کروڑ 66 لاکھ بنتی تھی، تاجروں نے عدالتی فیصلے کیخلاف کسٹمز اپیلٹ ٹربیونل کو اپیل کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن