گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور فلائی دبئی کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پایاچیمبر کے اراکین کو مفت 48 گھنٹے کا ویزا اور فلائٹس پر خصوصی رعایات حاصل ہوں گی ۔گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور فلائی دبئی کے درمیان ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں، جس کے تحت چیمبر کے اراکین کو فلائی دبئی کی جانب سے خصوصی سہولیات دی جائیں گی۔ اس معاہدے کے تحت گوجرانوالہ چیمبر کے اراکین کو 48 گھنٹے کا ویزا مفت حاصل ہوگا، نیز فلائی دبئی کی پاسنجر فلائٹس پر خصوصی رعایتی نرخوں سے بھی مستفید ہونے کا موقع ملے گااس موقع پرجی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر احمد نوید رانجھا نے اپنے بیان میں کہا کہ "یہ معاہدہ چیمبر کے اراکین کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ فلائی دبئی کے ساتھ یہ شراکت داری ہمارے تاجروں اور صنعتکاروں کو بین الاقوامی سطح پر کاروبار کے نئے مواقع فراہم کرے گی۔