ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کےبے بنیاد الزامات کومستردکرتاہے، پاکستان کی طرف سےبڑے پیمانے پرحملےسراسرجھوٹ ہے،بھارتی میڈیا کے بغیرثبوت الزامات مضحکہ خیز ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے غیرملکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملے سے متعلق حکومت پاکستان نے ذمہ داری کامظاہرہ کیا،بھارتی حملوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنایاگیا، بھارت نے پاکستان کے6مقدمات پر حملے کرکے شہریوں کو شہید کیا۔ بھارت نے مساجد پربمباری کی،خواتین اوربچوں کو شہید کیا۔ پاکستان نے آزادانہ اور غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کی تھی، بھارت نے پاکستان کی پیش کش قبول کرنے سے انکار کردیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ پاکستانی کارروائی صرف دفاعی نوعیت کی ہے،بھارتی میڈیا نے گزشتہ رات سےسنسنی پھیلائی ہوئی ہے، پاکستان کے خلاف ایک مکمل میڈیامہم چلائی جارہی ہے، پاکستان کی طرف سےبڑے پیمانے پرحملےسراسرجھوٹ ہے،بھارتی میڈیا کے بغیرثبوت الزامات مضحکہ خیز ہیں، پاکستان بھارت کےبے بنیاد الزامات کومستردکرتاہے۔ بھارت کی جانب سے بغیر ثبوت الزامات کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے. ترجمان پاک فوج کا کہناہے کہ بھارت دہشت گردی کی ذمے داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدے حاصل کرتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان ان چوکیوں پرفائرنگ کررہا ہےجہاں سے گولہ باری ہورہی ہے،ہماری فائرنگ صرف فوجی اہداف تک محدود ہے۔