اسلام آباد(خبرنگار) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاک بھارت جاری کشیدگی کے دوران افواج پاکستان کی جراتمندانہ اور بروقت کارروائیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جس موثر اور دلیرانہ انداز میں جواب دیا ہے، اس کی مثال دنیا کی عسکری تاریخ میں نہیں ملتی۔ چیئرمین سینیٹ نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کی حفاظت، خودمختاری اور سا لمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا اور دشمن کے ہر جارحانہ عمل کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر جس پیشہ ورانہ مہارت سے بھارتی جارحیت کا جواب دیا ہے، اس پر پوری قوم کو فخر ہے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بھارت کو اب کسی بھی مہم جوئی یا جارحانہ اقدام سے پہلے سو بار سوچنا ہوگا کیونکہ افواج پاکستان اور پوری قوم متحد ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ دشمن کو آئندہ ایسی کاری ضرب لگائی جائے گی جس کا وہ تصور بھی نہیں کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج نے مختلف علاقوں میں بھارتی ڈرون حملوں کو نہ صرف ناکام بنایا بلکہ انہیں تباہ و برباد کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کی فضائی، زمینی اور بحری افواج کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہی